امریکی نمائندہ خصوصی کی آرمی چیف اور سیکریٹری خارجہ سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں
ملاقاتوں میں پاک امریکا تعلقات اور افغانستان سمیت افغان مہاجرین سے متعلق بات چیت کی گئی۔
پاکستان اور افغانستان کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی رچرڈ اولسن نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی جس میں پاک امریکا تعلقات اور افغانسان سمیت علاقائی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی جنرل راحیل شریف سے جی ایچ کیو میں پاکستان و افغانستان کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی رچرڈ اولسن نے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ ملاقات میں افغانستان کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔
اس سے قبل ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری سے امریکا کے نمائندہ خصوصی رچرڈ اولسن کی دفترخارجہ میں ملاقات ہوئی جس میں پاک امریکا تعلقات اورافغانستان سمیت علاقائی صورتحال پربات چیت کی گئی جب کہ انسداددہشت گردی کی کوششوں اورپاک افغان بارڈرپرسیکیورٹی سمیت بارڈر مینجمنٹ کے معاملے پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے ملاقات میں سلامتی اموراوربہترسرحدی انتظامات پرپاکستان اور افغانستان کے مابین ایک اعلیٰ سطح کے مشاورتی میکنزم کے قیام پر امریکی وفد کو سراہا۔ اعزاز چوہدری نے افغان مہاجرین کا معاملہ امریکا کے سامنے اٹھاتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغان مہاجرین کی جلد باعزت وطن واپسی چاہتا ہے جب کہ بین الاقوامی برادری بالخصوص اقوام متحدہ اور اقوام متحدہ کے کمیشن برائے مہاجرین کو ان کوششوں کی حمایت کرنا چاہیے۔ سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ افغانستان میں قیام امن کے لیے چارملکی رابطہ گروپ کواہم سمجھتے ہیں۔
امریکا کے نمائندے خصوصی رچرڈ اولسن نے باہمی دلچسپی کے امورپر پاکستان اور امریکا کے مابین موجود گہرے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ معاشی استحکام اورانسداد دہشت گردی کے لیے پاکستانی اقدامات قابل تحسین ہیں جب کہ افغان مہاجرین کی واپسی کیلئے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، امریکی خصوصی نمائندہ نے افغانستان میں طویل المدت امن اور اعتدال کے حوالے سے پاکستان کے کردار کو سراہا۔