پریزیڈنٹ ٹرافی کے آر ایل کیخلاف نیشنل بینک 124 پر زمین بوس
علی خان نے 5 اورعرفان نے 4 وکٹیں لیں، زرعی ترقیاتی بینک کے شرجیل اور حارث نے سنچریاں جڑدیں۔
پریذیڈنٹ ٹرافی میں نیشنل بینک کی ٹیم 124 رنز پر زمین بوس ہو گئی،کے آر ایل کے علی خان نے 5 اور محمد عرفان نے 4 وکٹیں اپنے نام کیں۔
یو بی ایل کیخلاف زرعی ترقیاتی بینک کے شرجیل خان اور حارث سہیل نے سنچریاں جڑڈالیں، ٹیم نے 4 وکٹ پر 407 کا مجموعہ پایا، حبیب بینک کے مقابل پورٹ قاسم کے عمرامین 97 پر ناقابل شکست ہیں، پی آئی اے کیخلاف واپڈا نے 212 رنز پر 9 وکٹیں گنوا دیں، شعیب مقصود اور سعد نسیم نے نصف سنچریاں بنائیں، انور علی نے 4 پلیئرز کو آئوٹ کیا، اسٹیٹ بینک سے میچ میں سوئی ناردرن گیس نے6وکٹ پر 213 رنز جوڑ لیے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق راولپنڈی میں کے آر ایل کیخلاف نیشنل بینک کی ٹیم 124 رنز پر میدان بدر ہوگئی، علی خان نے 5 اور محمد عرفان نے 4 کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا، انور حفیظ 45 ناٹ آئوٹ بناکر نمایاں رہے۔
میزبان ٹیم نے دن کے اختتام پر 2 وکٹ پر 80 رنز جوڑ لیے، طیب ریاض 25 اور زین عباس 20 رنز بناکر آئوٹ ہوئے،شعیب احمد 22 اور سعید انور جونیئر 8 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔مرغزار گرائونڈ پر یوبی ایل کیخلاف زرعی ترقیاتی بینک نے 4وکٹ پر 407 کا مجموعہ ترتیب دیا، شرجیل خان 131 گیندوں پر 141 رنز بنانے میں کامیاب رہے، ان کی اننگز 25 چوکوں اور 3 چھکوں سے مزین رہی،حارث سہیل 103 اور عمران نذیر55رنز کے ساتھ وکٹ پر براجمان ہیں،دونوں کے درمیان اب تک پانچویں وکٹ کے لیے 112رنز کی شراکت بن چکی،آفاق رحیم نے 43رنز اسکور کیے۔ڈائمنڈ گرائونڈ اسلام آباد پر حبیب بینک کا ٹاس جیت کر پورٹ قاسم کو بیٹنگ کی دعوت دینا مہنگا پڑگیا۔
حریف ٹیم نے 2 وکٹ پر 293 رنز اسکور بورڈ پر سجادیے، عمر امین سنچری سے 3رنز کی دوری پر ہیں، انھوں نے اب تک122 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے97رنز بنالیے، جس میں14 بائونڈریز شامل ہیں،خرم منظور74، عثمان طارق 64 اور دانیال احسن 42رنز بناکر نمایاں رہے۔ آزاد کشمیر کے میرپور اسٹیڈیم پر واپڈا نے 212رنز بنانے میں9وکٹیں گنوا دیں، شعیب مقصود53پر رخصت ہوئے، حافظ سعد نسیم 87 رنز پر ناٹ آئوٹ ہیں، انورعلی نے 65 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
جان نثارخان نے 2وکٹوں کا سودا 18رنز کے عوض کیا،اعزاز چیمہ کو 2وکٹوں کے حصول میں50رنز دینا پڑے۔نیشنل گرائونڈ، اسلام آباد پر اسٹیٹ بینک نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا، فائنل میں جگہ بنالینے والی ٹیم سوئی ناردرن گیس نے 6وکٹ پر 213 رنز بنائے، محمد رضوان 77رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، توفیق عمر26 اور عظیم گھمن25رنز بناکر پویلین واپس ہوئے، رضوان حیدر نے 3اور محمد علی نے 2 وکٹیں لیں۔