چیمپئنز ٹرافی پاکستانی ہاکی ٹیم پرتھ سے میلبورن پہنچ گئی
چار ملکی ٹورنامنٹ میں لگاتار تین شکستوں کے بعد بھارت پر فتح بہت اہم ہے، طاہر زمان
چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے پاکستانی ہاکی ٹیم پرتھ سے میلبورن پہنچ گئی، گرین شرٹس نے پیر کو ٹریننگ سیشن بھی منعقد کیا۔
میزبان اور دفاعی چیمپئن آسٹریلیا ، نیدرلینڈز اور بیلجیئم کے ساتھ مشکل گروپ میں شامل ٹیم یکم دسمبر کو ایونٹ کے افتتاحی دن نیدرلینڈز کا سامنا کرے گی۔ دوسری جانب نمائندہ ''ایکسپریس''فواد حسین سے فون پر بات چیت کرتے ہوئے پی ایچ ایف کے کوچنگ کنسلٹنٹ طاہر زمان نے کہا کہ سپر سیریز چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں لگاتار تین شکستوں کے بعد بھارت پر فتح بہت اہم ہے، اس سے چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم کا اعتماد بحال رہے گا،روایتی حریف کو ہرانے سے ہمیشہ ہی ٹیم کو توانائی ملتی ہے۔
ایف آئی ایچ گریڈ ون ہائی پرفارمنس کوچ نے مزید کہا کہ پاکستانی ٹیم سے ایونٹ میں میڈل جیتنے کی توقع رکھنا حقیقت پسندانہ نہیں ہوگا، اگر ہم چوتھی پوزیشن کے ساتھ بھی اختتام کرتے ہیں تو میری نظر میں یہ بڑی کامیابی ہوگی۔ ٹاپ رینک ٹیموں کی موجودگی میں یہ ایونٹ ہمیشہ سے خاصا مشکل ہوتا ہے، انھوں نے مزید کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں گول کیپر کی پرفارمنس اہم ہوگی۔
واضح رہے کہ پاکستان نے سپر سیریز کے برانز میڈل مقابلے میں روایتی حریف بھارت کو 5-2 سے ٹھکانے لگایا تھا،ایک دن قبل اسی مارجن سے لیگ میچ میں بھارت نے گرین شرٹسکو ہرایا تھا، فائنل میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 5-2 سے ہراکر طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔