انڈر19 کرکٹ کراچی وائٹس کو 7 وکٹ سے شکست
لاہور شالیمار کے محمد آفتاب کی 4 وکٹیں، بہاولپور کیخلاف حیدرآباد 6 وکٹ سے ناکام
انٹر ریجن، ڈپارٹمنٹ انڈر19 ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں لاہور شالیمار نے کراچی وائٹس کو7 وکٹ سے شکست دیدی۔
بہاولپور کیخلاف حیدر آباد کو6 وکٹ سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق ایل سی سی اے گرائونڈ لاہور میںکراچی وائٹس ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 104 رنز پر ڈھیر ہو گئی، سعود شکیل(21) کے سوا کوئی بیٹسمین مزاحمت نہ کر سکا، محمد آفتاب نے 4 اور فرحان نذیر نے 3 وکٹیں حاصل کیں، لاہور شالیمار نے ہدف30 اوورز میں پورا کر لیا، ارسلان باجوہ نے ناقابل شکست ففٹی اور اسد قیصر نے28 رنز بنائے، عبدالرحمان نے2 وکٹیں حاصل کیں۔
حیدر اسٹیڈیم بہاولنگر میں حیدر آباد ریجن نے 136 رنز اسکور کیے، محمد خالد 58 پر ناٹ آئوٹ رہے، وقاص گجر نے 5اور نعمان اکرم نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ بہاولپور ریجن نے ہدف 4 وکٹ پر حاصل کر لیا۔ ذیشان ملک42، رافع احمد35 ناٹ آئوٹ اور عثمان علی26 رنز کی اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے۔
کنٹری کلب مریدکے میں لاہور راوی کی ٹیم 155 رنز تک محدود رہی، فراز میر نے82 اورآصف نے27 رنز بنائے، محمد عاطف، محمد عمیر اور ندیم شہزاد نے2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ بوہراں والی گرائونڈ فیصل آباد میں ملتان نے 232 رنز بنائے، وقار حسین نے ناقابل شکست 114اور حافظ الیاس نے 39 رنز اسکور کیے، سعد اللہ ظفرنے4 جبکہ احمد شیرازی اور شہابل خان نے2,2 وکٹیں لیں، میزبان ٹیم صرف 83 رنز تک محدود رہی، محمد زین بشیر 28 بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، سنی اعظم 6 وکٹیں لے اڑے' شاہ زیب طارق نے 2 پلیئرز کو آئوٹ کیا۔
ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں میزبان ٹیم 102 پر ڈھیر ہوئی، محمد زبیر نے23 رنز بنائے، شاہین ذوالقرنین نے7 وکٹیں لیں، فیصل رحمان نے2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، راولپنڈی نے ہدف 17.2 اوورز میں حاصل کرلیا، طلحہ قریشی 47 اور حسن رضا 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، کامران غلام نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔