اداکارایوب کھوسہ کھانے پکانے کے بھی شوقین نکلے

مجھے اپنے ملک میں چاروں صوبوں کی ثقافت پسند ہے اور خاص طور پر بلوچی ثقافت مجھے زیادہ اچھی لگتی ہے، ایوب کھوسہ

مجھے اپنے ملک میں چاروں صوبوں کی ثقافت پسند ہے اور خاص طور پر بلوچی ثقافت مجھے زیادہ اچھی لگتی ہے، ایوب کھوسہ:فوٹو: فائل

اداکار ایوب کھوسہ نے کہا ہے کہ میں پاکستان کے ان چند فنکاروں میں سے ہوں جس کو چاروں صوبوں کے کھانے بنانے آتے ہیں، کھانا پکانا میرا شوق ہے۔

ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ مجھے پنجابی، سندھی، پشاوری اور بلوچی کھانے بنانے آتے ہیں مگر ان میں سے بریانی اور سجی زیادہ اچھے طریقے سے بناتا ہوں اور اس کے ساتھ کڑاہی گوشت کی بھی دوست تعریف کرتے ہیں۔


ایوب کھوسہ نے کہا کہ مجھے اپنے ملک میں چاروں صوبوں کی ثقافت پسند ہے اور خاص طور پر بلوچی ثقافت مجھے زیادہ اچھی لگتی ہے۔

 
Load Next Story