لاہور اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش
کمالیہ، ساہیوال اور وہاڑی سمیت دیگر علاقوں میں بھی موسلا دھار بارش سے ہوئی۔
شہر میں موسلا دھار بارش سے ہرطرف جل تھل ہوگیا جب کہ ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے گرمی اور حبس کا زور بھی ٹوٹ گیا۔
لاہور اور اس کے گردونواح میں رات گئے تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش سے ہر طرف جل تھل ہوگیا، شہر کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جس سے گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا جب کہ ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم بھی خوشگوار ہوگیا۔
دوسری جانب کمالیہ، ساہیوال اور وہاڑی سمیت دیگر علاقوں میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی جس سے گرمی کی شدت میں غیر معمولی کمی آگئی تاہم تیز بارش سے کئی علاقوں میں پانی کھڑا ہوگا۔
واضح رہے کہ لاہور میں گزشتہ روز بھی شدید گرمی اور حبس تھا تاہم موسم میں اچانک تبدیلی سے تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی جس سے جمعتہ الوداع کی نماز کے لیے بادشاہی مسجد میں لگائے گئے ٹینٹ بھی اکھڑ گئے تھے۔