پانامہ لیکس پرمشترکہ تحریک چلانے کیلیے پی پی اورتحریک انصاف میں اتفاق نہ ہوسکا

پی ٹی آئی دھرنادینے اورپیپلزپارٹی مرحلہ وار احتجاج شروع کرنے کے اپنے اپنے موقف پرقائم ہیں

پی ٹی آئی دھرنادینے اورپیپلزپارٹی مرحلہ وار احتجاج شروع کرنے کے اپنے اپنے موقف پرقائم ہیں۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم نوازشریف کیخلاف پانامہ لیکس اسکینڈل کے معاملے پرمشترکہ پلیٹ فارم سے تحریک چلانے کے معاملے پرپیپلزپارٹی اورتحریک انصاف میں معاملات تاحال طے نہیں ہوسکے۔


پی ٹی آئی دھرنادینے اورپیپلزپارٹی مرحلہ وار احتجاج شروع کرنے کے اپنے اپنے موقف پرقائم ہیں، دونوں جماعتوں نے عیدکے بعد اپوزیشن کا مشترکہ اجلاس بلانے پر اتفاق کیاہے۔پیپلز پارٹی نے خورشید شاہ اوراعتزاز احسن جبکہ تحریک انصاف شاہ نے شاہ محمودقریشی کو مشترکہ اپوزیشن کے اتحادکی تشکیل اورحکومت کیخلاف ممکنہ احتجاجی تحریک شروع کرنے کاشیڈول مرتب کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے۔

اپوزیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید پس پردہ طور پر پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے رہنماؤں سے رابطے میں ہیں اور کوشش کررہے ہیں کہ عید کے بعد بلاول بھٹوزرداری اور عمران خان کے درمیان ملاقات کرادی جائے تاکہ دونوں رہنمامشرکہ حکمت عملی طے کرسکیں۔دوسری جانب ذرائع کا کہناہے کہ وزیراعظم نے اپنے خلاف الیکشن کمیشن میں دائرریفرنسزکاقانونی مقابلہ کر نے کافیصلہ کرلیا ہے اورطلبی کی صورت میں اپنی قانونی ٹیم کے ہمراہ الیکشن کمیشن خودپیش ہوںگے۔
Load Next Story