یوم عاشورہ عقیدت و احترام سے منایا گیا مجالس عزا کا انعقاد ماتمی و تعزیوں کے جلوس نکالے گئے
عاشور کی مرکزی مجلس کا نشترپارک میں انعقاد،مولانا شہنشاہ حسین نقوی کا خطاب،علم اور ذوالجناح کا مرکزی جلوس برآمد ہوا.
یوم عاشورہ ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔
اس سلسلے میں شہر بھر میں مجالس عزا منعقد ہوئیں، ماتمی اور تعزیوں کے جلوس نکالے گئے، عاشورہ محرم کی مرکزی مجلس نشترپارک میں منعقد ہوئی جس سے مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے خطاب کیا انھوں نے کہا کہ امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں کی کربلا کے میدان میں پیش کی گئی قربانی کو تا قیامت یاد رکھا جائے گا،آپؓ نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے اسلام کے پرچم کو ہمیشہ کیلیے سربلند کردیا، بعد ختم مجلس نشترپارک سے علم و ذوالجناح کا مرکزی جلوس برآمد ہوا جس کی قیادت بوتراب اسکائوٹس نے کی، مرکزی جلوس کے شرکا نے نماز ظہرین تبت سینٹر پر ادا کی۔
مرکزی جلوس اپنے مقررہ راستوں پرانی نمائش، ایمپریس مارکیٹ، ریگل چوک، ڈینسوہال، جامع کلاتھ، لائٹ ہائوس، سٹی کورٹ سے ہوتا ہوا حسینیاں ایرانیاں کھارادر پر اختتام پذیر ہوا مختلف تنظیموں کے تحت نشترپارک پرانی نمائش اور اس کے اطراف پانی و شربت کی سبیلیں لگائی گئی تھیں اور طبی و استقبالیہ کیمپ لگائے گئے تھے،انتظامیہ نے یوم عاشورہ کے موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کیے تھے اور شہر کے تمام حساس مقامات خصوصاً مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف رینجرز و پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا تھا، انتظامیہ نے مرکزی جلوس کے تمام راستوں کو مکمل طور پر سیل کرکے مخصوص مقامات پر خفیہ کیمرے نصب کردیے تھے اور ٹریفک کے بھی متبادل انتظامات کیے گئے تھے،دریں اثناسندھ بوائے اسکائوٹس ایسوسی ایشن کے نائب صوبائی کمشنرحسن فیروز اورصوبائی اسکائوٹ سیکریٹری اخترمیرنے محرم الحرام کی مجالس وجلوس اوریوم عاشور کے موقع پرخدمات انجام دینے والے اسکائوٹ دستوں کی خدمات کوسراہتے ہوئے کہا ہے کہ مجالس وجلوس کے شرکا کی داخلی راستوں پرسیکیورٹی کے پیش نظرتلاشی سے لے کرجلوس کی رہنمائی وعزاداران ان امام حسین کوطبی امداد کی فراہمی تک اسکائوٹس نے قابل ستائش کارکردگی کامظاہرہ کیا۔
انھوں نے مثالی خدمات انجام دینے پراسکائوٹس کوخراج تحسین پیش کیا،علاوہ ازیں عاشورہ محرم کے مرکزی جلوس میں امامیہ اسٹوٖڈینٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کی جانب سے دوران مرکزی جلوس نماز ظہرین کااہتمام تبت سینٹر پر کیاگیاتھادوران جلوس ہزارو ں عزاداران کربلا نے باجماعت نماز ظہرین مولانا غلام عباس رئیسی کی اقتدا میں ادا کی اس دوران شرکائے نماز نے یزید وقت امریکا اور اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے اور اپنی نفرت کا اظہار کرتے ہوئے حسینیت کے پیغام کی ترویج کی نماز ظہرین کے بعد امریکا و اسرائیل کے پرچم نذر آتش کیے گئے۔