جامعہ کراچی داخلہ فارم جمع کرانیکی تاریخ میں توسیع
جلسہ تقسیم اسنادمیں شرکت کیلیے رجسٹریشن فارم 30 نومبرتک وصول کیے جائیں گے۔
جامعہ کراچی کی داخلہ کمیٹی کے ڈائریکٹرپروفیسرڈاکٹرخالد عراقی نے کہاہے کہ یونیورسٹی میں فارم ڈی(مارننگ وایوننگ پروگرام) اور رجحان ٹیسٹ کی بنیاد پر بی ای،بی ایس ،آنرز،بی کام ،بی بی اے،بی پی اے، ایم ایس سی ،ایم سی ایس ،ایم بی اے اور ایم پی اے میں داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں مزید توسیع کردی گئی ہے۔
فارم جمع کرانے کے خواہشمند طلبہ اب 26 اور 27 نومبر کو بھی متعلقہ فارم جمع کراسکتے ہیں، واضح رہے کہ فارم صرف جامعہ کراچی کے سلور جوبلی گیٹ واقع یوبی ایل بینک برانچ سے حاصل/ جمع کرائے جاسکتے ہیں ''سالانہ جلسہ تقسیم اسناد''میں شرکت کے لیے رجسٹریشن فارم ویب سائٹ سے حاصل کیے جاسکتے ہیں، رجسٹریشن فارم اور ڈگری فارم فیس کے ساتھ 10 بجے صبح تادوپہر ایک بجے تک (جمعہ 12 بجے تک) مندرجہ بالا کانووکیشن کیمپ آفس میں30 نومبرتک وصول کیے جائیں گے۔
دریں اثناجامعہ کراچی کے تحت ایم اے/ ڈبل ایم اے (پرائیوٹ) اور امپرومنٹ آف ڈویژن کیلیے رجسٹریشن فارم وفیس جمع کرانے کی تاریخ میں 17 دسمبر تک2500 روپے فیس کے ساتھ توسیع کردی گئی ہے، طلبہ اپنے فارم وفیس جمع کرانے کیلیے بینک کائونٹر واقع سلور جوبلی گیٹ جامعہ کراچی سے صبح9 تا1 بجے (جمعہ کے روز 12 بجے دن) رابطہ کرسکتے ہیں، مضمون میں تبدیلی کے خواہش مند طلبہ 500 روپے فیس کے ساتھ ان ہی تاریخوں میں مضمون میں تبدیلی کا فارم جمع کراسکتے ہیں۔