عمران خان جیسے جھوٹوں کا راستہ روکنا قوم کا فرض ہے شہباز شریف
ملک کو لوٹنے والے آج ہمارا احتساب کرنے چلے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب
وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان جھوٹی باتیں کرنا چھوڑدیں اور ان جیسے جھوٹوں کا راستہ روکنا قوم کا فرض ہے۔
تحصیل ہیڈ کوارٹر رائیونڈ کے دورے کے موقع پر تقریب سے خطاب کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ سیاسی مخالفین نہیں چاہتے کہ ملک میں کرپشن کا خاتمہ ہو، ملک کو لوٹنے والے آج ہمارا احتساب کرنے چلے ہیں، احتساب کی باتیں کرنے والوں نے قوم کے پیسے لوٹے ہیں، ہمارے مخالفین نے ملک کو لوٹا اور پاکستان کوغریب بنایا، ان کے سوئس بینکوں میں پیسے پڑے ہیں، ان کے سرے محل اور دیگر جائیدادیں ہیں، ہمارے حساب کی باتیں کرنے والے اپنا حساب کرلیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کے مریم نواز پر الزامات افسوس ناک ہیں، انہوں نے کسی قسم کی تصدیق کے بغیر مریم نواز کے خلاف پروپیگنڈا کیا،عمران خان تنقید کریں لیکن جھوٹ کی سیاست نہ کریں، بیٹی کے خلاف بات کرنا اچھی بات نہیں۔ عمران خان جیسے جھوٹوں کا راستہ روکنا قوم کا فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2014 کے دھرنے کا نتیجہ یہ نکلا کہ چینی صدرنے اپنا دورہ موخرکردیا، اس دفعہ عوام خود دھرنا دینے والوں کا دھڑن تختہ عوام کردیں، ملک کامستقبل بہت تابناک ہے، وزیر اعظم جلد پاکستان واپس آنے والے ہیں، آئندہ برس ان دنوں میں ملک سے بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم ہوجائے گی۔