عمران اینڈ کمپنی کوبغیرتحقیق بہتان تراشی کا رویہ بدلنا ہوگا خواجہ سعد رفیق
عمران خان کوالزام لگاتےشرم نہیں آتی تو معذرت کرتے ہوئے کیوں شرماتے ہیں؟، وزیرریلوے
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عمران اینڈ کمپنی کوبغیرتحقیق بہتان تراشی کارویہ بدلنا ہوگا۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے اس وقت خسارے میں ہے لیکن ہم اسے منافع بخش ادارہ بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں، ادارے میں لوٹ مار کرنے والوں پر ہاتھ ڈالا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس میں کسی کو شک نہیں ہونا چاہیئے کہ سیلاب کا خطرہ موجود ہے، سیلاب کے معاملے پر کسی کو پوائنٹ اسکورنگ نہیں کرنی چاہیئے، خیبر پختونخوا حکومت کو جتنی بھی مدد کی ضرورت ہو گی وفاقی حکومت کرے گی۔
سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ہمشیرہ ڈاکٹر عظمیٰ کی جانب سے مریم نواز سے معذرت کا خیر مقدم کرتے ہیں، عمران خان کوالزام لگاتےشرم نہیں آتی تو معذرت کرتے ہوئے کیوں شرماتے ہیں؟ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے طیش اورنفرت میں بلاتحقیق مریم نوازپرالزام لگایا، عمران خان اور ان کے ساتھیوں کو بغیر تحقیق بہتان تراشی کا رویہ بدلنا ہو گا، ہم مریم نواز سے عمران خان کی معذرت کے منتظر ہیں۔