حکیم اللہ محسود مارے جانے کے قریب ہیںرحمن ملک

30نومبر تک پری پیڈ سم دوبارہ رجسٹر ڈکرائیں،بینظیرکیس کی رپورٹ منظر عام پر نہیں لا سکتے

30نومبر تک پری پیڈ سم دوبارہ رجسٹر ڈکرائیں،بینظیرکیس کی رپورٹ منظر عام پر نہیں لا سکتے ۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

وفاقی وزیر رحمن ملک نے کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ حکیم اللہ محسود کو خبردارکرتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں معلوم ہے کہ وہ کن ٹھکانوں میں رات گزارتے ہیں۔


اسلحہ کہاں سے ملتا ہے اور کیا کرتے ہیں۔ کالعدم تنظیموں کے کیسز پر نظرثانی کی جائیگی۔دہشتگردی نہ چھوڑنے والی تنظیموں کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔ بے نظیر قتل کیس کی تفتیش مکمل ہو چکی۔چالان پیش کردیا ۔ تفتیشی رپورٹ کو منظر عام پر نہیں لا سکتے ۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رحمن ملک نے کہاکہ حکیم اللہ محسود کو ایک بار پھر کہتا ہوں کہ توبہ کرلیں۔ میں ولی الرحمن، عصمت اللہ معاویہ اور کمانڈر نذیر کو بھی یہ پیغام دیتا ہوں ہم آپ سب کو جانتے ہیں کہ کن بلوں میں رات گزار کر آگے کہاں جاتے ہیں۔ بیت اللہ محسود نے بینظیر کو شہید کیا بعد میں خود بھی مارا گیا،حکیم اللہ محسود کو بھی خبردار کرتا ہوں کہ وہ مارے جانے کے قریب ہیں۔ رحمن ملک نے کہاکہ طالبان کو جو لوگ استعمال کر رہے ہیں وہی لوگ انھیں ماریں گے۔ کراچی میں دہشت گردی کی کارروائی ناکام بنانے والے اہلکاروں کو انعام دینگے۔

ملک کی تاریخ کا سب سے بڑابم کراچی کے علاقے منگھوپیر سے پکڑاگیا۔بم ٹرک پر رکھ کے بند روڈ جلوس کو نشانہ بنانے کیلیے لے جایا جا رہا تھا۔ ہلاک ہونیوالا دہشت گرد گل محمد محسودمنگھوپیر کارہنے والا تھا۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پری پیڈ سم رکھنے والے 30نومبر تک دوبارہ سم رجسٹر ڈکرائیں۔ایسا نہ کرنے پر پری پیڈ سم بند کرنے پر مجبور ہوسکتے ہیں۔ وزیرداخلہ نے صحافی حامد میرکی گاڑی میں بم نصب کرنے والے شخص کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے کیلیے پانچ کروڑ روپے انعام دینے کا اعلان کیا۔

Recommended Stories

Load Next Story