کراچی سے ملتان جانیوالی ذکریا ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں
حادثے کے بعد 4 ٹرینوں کو مختلف ریلوے اسٹیشنز پر روک لیا گیا جب کہ دیگر 4 ٹرینیں کراچی سے روانہ ہی نہ ہوسکیں۔
ملتان جانے والی ذکریا ایکسپریس کی 2 بوگیاں کوٹری کے قریب پٹڑی سے اتر گئیں تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی سے ملتان جانے والی ذکریا ایکسپریس کی 2 بوگیاں کوٹری کے قریب اترنے کے باعث اپ اینڈ ڈاؤن دونوں ریلوے ٹریک متاثر ہوئے تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حادثے کے بعد 4 ٹرینوں کو مختلف ریلوے اسٹیشنز پر روک لیا گیا جب کہ دیگر 4 ٹرینیں کراچی سے روانہ ہی نہ ہوسکیں۔
متاثرہ ٹرینوں میں خیبر ایکسپریس، سکھر ایکسپریس، فرید ایکسپریس، ہزارہ ایکسپریس، شالیمار ایکسپریس، بولان ایکسپریس اور خوشحال خان خٹک ایکسپریس شامل ہیں۔ حادثے کے بعد ہزارہ ایکسپریس اور شالیمارایکسپریس کو حیدرآباد ریلوے اسٹیشن پر ہی روک لیا گیا جب کہ فرید ایکسپریس اورشالیمار ایکسپریس کو دیگر اسٹیشنز پر روک لیا گیا۔ اسی طرح خیبر ایکسپریس، سکھرایکسپریس، بولان میل اور خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو کراچی سے روانہ ہی نہ کیا گیا جس کے باعث مسافروں کی بڑی تعداد کینٹ اسٹیشن پر موجود ہے۔