افغانستان میں فضائی حملوں میں 68 شدت پسند ہلاک قندھار میں ایک ہی خاندان کے7افراد قتل

افغان فورسزکا وردک میں طالبان سے کئی اہم پوسٹیں دوبارہ قبضے میں لینے کا دعویٰ

ننگرہارمیں داعش کے 6 کارکن ہلاک، ایک ہی خاندان کے 7اقراد کوقندھار میں گولی مار کر ہلاک کیا گیا، افغان حکام فوٹو: رائٹرز/فائل

RAWALPINDI:
افغانستان میں فضائی حملوں کے دوران 68 شدت پسند ہلاک ہوگئے جبکہ قندھار میں ایک ہی خاندان کے7 افراد کو قتل کر دیا گیا۔


ذرائع ابلاغ کے مطابق شمال مشرقی صوبہ بدخشاں اور غزنی میں فضائی حملوں کے دوران 62 شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ بدخشاں میں فضائی حملوں کے دوران 50 شدت پسند ہلاک اور 12زخمی ہوگئے۔ غزنی میں 12عسکریت پسند ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ صوبہ ننگرہار میں افغان فورسزکی کارروائی میں داعش کے 6 جنگجو مارے گئے۔

افغان فورسز نے صوبہ وردک میں طالبان سے کئی اہم چیک پوسٹیں دوبارہ قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔ علاوہ ازیں جنوبی صوبہ قندھار میں ایک ہی خاندان کے7 افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ یہ واقعہ قندھار کے ضلع شاہ ولی کوٹ میں پیش آیا۔ مرنے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔ حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔
Load Next Story