چاند کی شہادت ملی تو کمیٹی کا اجلاس آج ہی بلالیں گے انتظامیہ مسجد قاسم خان
مسجد قاسم علی خان کی مقامی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منگل کی شام قائم مقام چیئرمین مولانا خیرالبشر کی زیرصدارت ہوگا۔
شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل (منگل کو) مفتی منیب الرحمن کی صدارت میں لاہور میں ہوگا جبکہ مسجد قاسم خان کی انتظامیہ نے کہا کہ مسجد کی کمیٹی کا باقاعدہ اجلاس منگل کوہوگا مگرآج شہادت ملنے پر ہنگامی اجلاس بلاسکتے ہیں۔
رویت ہلال ضلعی کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ ضلعی دفاترمیں ہوں گے، چیئیرمین کمیٹی مفتی منیب الرحمان چاند نظر آنے یا نہ آنے کے فیصلے کا اعلان کرینگے۔ دوسری جانب مسجد قاسم علی خان کی مقامی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منگل کی شام قائم مقام چیئرمین مولانا خیرالبشر کی زیرصدارت ہوگا تاہم آج 28 رمضان کو کوئی شہادت اچانک موصول ہونے کی صورت میں کمیٹی کا ہنگامی اجلاس بلا لیا جائے گا جس میں ملنے والی شہادتوں کی جانچ پڑتال کرتے ہوئے فیصلہ کیاجائے گا۔