فاٹامیں رواں سال کا پہلا پولیوکیس سامنے آگیا
محکمہ صحت فاٹا کے مطابق اب اس دور دراز علاقے میں بھی بہتر منصوبہ بندی کے باعث پولیوکاوائرس قابومیں ہے۔
فاٹامیں رواں سال کے دوران پولیوکا پہلا کیس سامنے آگیا، پولیووائرس کا شکارہونے والے بچے کا تعلق شمالی وزیرستان سے ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق پولیو وائرس کا شکارہونے والے بچے نصیب اللہ کی عمر24 ماہ جبکہ تعلق شمالی وزیرستان کے علاقے موزارہ سے ہے، محکمہ صحت فاٹاکے مطابق جس علاقے میں بچہ پولیو کا شکار ہوا ہے وہ ناقابل رسائی علاقہ ہے، مذکورہ علاقہ شمالی وزیرستان کے ان 46 دیہات میں شامل ہے جہاں حال ہی میں رسائی حاصل کی گئی ہے، مذکورہ بچے کو ایک بار ویکسین بھی پلائی گئی، تاہم بچے کو18 جون کو بی ایچ یو بنگی والا لایا گیا تو اس کی دائیں جانب پولیو اٹیک ہونے کی تصدیق ہوئی، محکمہ صحت فاٹا کے مطابق اب اس دور دراز علاقے میں بھی بہتر منصوبہ بندی کے باعث پولیوکاوائرس قابومیں ہے۔