حج کرپشن کیس سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی کی درخواست ضمانت مسترد
اسلام آباد ہائی کورٹ نے حامد سعید کاظمی کی درخواست پر فیصلہ 29 جون کو محفوظ کیا تھا
ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی کی عید سے قبل ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ انور خان کاسی نے سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی کی جانب سے دائر درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے ان کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔
واضح رہے کہ اسپیشل جج سینٹرل نے حج کرپشن کیس میں سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی کو 12 برس قید کی سزا سنائی تھی جسے انھوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے ضمانت کی درخواست کی تھی جب کہ عدالت نے درخواست پر فیصلہ 29 جون کو محفوظ کر لیا تھا۔