پیپلزپارٹی کا لوڈشیڈنگ کیخلاف عید کے بعد دھرنوں کا اعلان
دھرنے کے الیکٹرک، حیسکو اور سیسکو کے مرکزی دفاتر کے باہر دیئے جائیں گے۔
پیپلزپارٹی نے سندھ میں بجلی کی بدترین بندش کے خلاف عید کے بعد مختلف شہروں میں دھرنوں کا اعلان کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی نے سندھ میں بدترین لوڈشیڈنگ کے خلاف کراچی، حیدرآباد اور سکھر میں عید کے بعد دھرنوں کا اعلان کیا ہے۔ دھرنے کے الیکٹرک، حیسکو اور سیسکو کے مرکزی دفاتر کے باہر دیئے جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نثار کھوڑو کراچی میں دھرنے کی قیادت کریں گے جب کہ مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو حیدرآباد اور مراد علی شاہ سکھر میں دھرنے کی قیادت کریں گے۔
پیپلزپارٹی کے رہنما نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ حکومت نے 490 ارب روپے سرکلر ڈیٹ ادا کر کے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا دعویٰ کیا لیکن اس کے باوجود لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، کوئی آواز اٹھاتا ہے تو اس پر کیس بنائے جاتے ہیں جب کہ وفاق کا وزیر سندھ آتا ہے اورعوام کو گالی دیکر چلا جاتا ہے، بہت مذاق ہوچکا اب مزید وقت نہیں دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کو وارننگ دیتے ہیں کہ عید پر کہیں بھی لوڈشیڈنگ نہ ہو، لوڈشیڈنگ کی وجہ سے سیوریج کا ایشو پیدا ہوتا ہے اور اسپتالوں میں بجلی نہ ہونے سے آپریشن ملتوی ہوتے ہیں، ہم عام لوگ ہیں اور عام لوگوں کے مسائل جانتے ہیں جس پر آواز بلند کرتے رہیں گے۔