پولنگ اسٹیشن کے اندرفوج تعینات کرنیکی ضرورت ہے خورشید شاہ

محفوظ الیکشن کی تجاویزشایداپوزیشن نہ مانے مگرنگران حکومت کی تجاویزماننا ہونگی.

الیکشن کے دوران موبائل فون سروس کی معطلی سے انتخابی مہم متاثر ہوسکتی ہے،وفاقی وزیرکی گفتگو فوٹو: آن لائن/فائل

وفاقی وزیر مذہبی امور خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حالیہ دہشت گردی کودیکھتے ہوئے الیکشن میں فوجی جوانوں کوپولنگ اسٹیشن کے اندر بھی تعینات کیے جانے کی ضرورت ہے۔


تاہم ہوسکتا ہے فوج یہ تجویز نہ مانے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرکرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ اگراپوزیشن کو الیکشن کے دوران امن وامان کی صورتحال پر بات چیت کے لیے کہا جائے تو شاید حکومت کی بات نہ مانے۔ مگرنگراں حکومت کے سامنے تمام جماعتوں کو الیکشن محفوظ بنانے سے متعلق تجاویزمانناہوں گی۔انکا کہنا تھا کہ اگر الیکشن کے دوران موبائل فون سروس معطل کی گئی تو الیکشن مہم متاثر ہوگی۔
Load Next Story