جے یو آئی سے انتخابی معاملات طے پا جائینگےاے این پی

پی پی سے رابطوں کے نتائج کا انتظارکیاجائیگا،افراسیاب‘بیان یکطرفہ ہے ،ترجمان جے یوآئی.

پی پی سے رابطوں کے نتائج کا انتظار کیا جائیگا، افراسیاب‘ بیان یکطرفہ ہے ،ترجمان جے یوآئی. فوٹو فائل

عوامی نیشنل پارٹی نے انتخابی اتحاد اورسیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلیے جمیعت علمائے اسلام(ف)اورپیپلز پارٹی کو اول ترجیح قراردیدیا ہے۔


اے این پی کی صوبائی کابینہ کا اجلاس پارٹی کے صوبائی صدر سینیٹر افراسیاب خٹک کی صدارت میں ہوا جس میں عام انتخابات میں اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے مختلف پارٹیوں کے ساتھ رابطوں اورگفت وشنید کا جائزہ لیاگیااور بتایاگیا کہ اتحاد کے بارے میںجمیعت علمائے اسلام(ف)کے ساتھ مختلف اضلاع میں بات چیت جاری ہے اوراس بات کا قوی امکان ہے کہ جے یو آئی کے ساتھ معاملات طے پاجائیں گے۔

تاہم پیپلز پارٹی کیساتھ اے این پی کی مرکزی قیادت کی سطح پر جاری رابطے کے نتائج کابھی انتطارکیا جائیگا۔ا دھرجمعیت علمائے اسلام(ف) کے صوبائی ترجمان عبدالجلیل جان نے ایکسپریس کوبتایاکہ اے ین پی کاآئندہ عام انتخابات کیلئے جے یو آئی کیساتھ اتحاد بارے بیان یکطرفہ ہے۔
Load Next Story