چوہدری نثار حکومت اور پیپلزپارٹی کا تصادم کراکے کسے خوش کرنا چاہتے ہیں مولا بخش چانڈیو
وزیراعظم شائستہ آدمی ہیں وہ ہوا کا ایک جھونکا بھی برداشت نہیں کرسکیں گے، مشیر اطلاعات سندھ
مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شائستہ آدمی ہیں ہم ان کی زندگی کے دشمن نہیں لیکن چوہدری نثار پیپلز پارٹی اور حکومت کے درمیان تصادم کراکے کسے خوش کرنا چاہتے ہیں۔
حیدرآباد میں افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیونے کہا کہ وزیر اعظم شائستہ آدمی ہیں ہم ان کی زندگی کے دشمن نہیں کیونکہ میاں صاحب ایک ہوا کا جھونکا بھی برداشت نہیں کر سکیں گے لیکن چوہدری نثار بتائیں وہ کس کے لیے کام کر رہے ہیں، وہ پیپلز پارٹی اور حکومت کے درمیان تصادم کروا کر کس کو خوش کرنا چاہتے ہیں جواب دیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اب کوئی مقدس نہیں رہے گا جب کہ چوہدری نثار کتنی ہی تنقید کر لیں پانامہ نہیں چھوڑے گا، اپوزیشن کے مطالبات مان کر احتساب کے لیے تیار ہوجاؤ کیونکہ تاریخ میں کبھی مسلم لیگ (ن) کا احتساب نہیں ہوا جو کہ اب ہونے جا رہا ہے۔
مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے سفر کا آغاز کر دیا ہے اور جس طرح محمد بن قاسم فاتح تھے اسے طرح بلاول بھی فاتح پاکستان ہیں، بلاول بچہ صحیح لیکن سچا تو ہے حالانکہ ماضی میں ذوالفقار علی بھٹو کو بھی بچہ قرار دیا گیا تھا لیکن انہوں نے ملک میں چھاپ لگا دی تاہم آج بھی ملک کی سیاست بھٹو کے نام کا طواف کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف پاک فوج اور جنرل راحیل شریف نے فیصلے اور بہادری کا مظاہرہ کیا، اگر فوج بہادری نہ دکھاتی تو سانحہ اے پی ایس، چار سدہ یونیورسٹی سمیت دہشت گردی کے دیگر واقعات صرف کاغذات پر لکھے رہ جاتے۔
مشیر اطلاعت نے کہا کہ ملک میں وزیر خارجہ نہیں تو ان کی جگہ تین تنخواہ دار رکھے گئے ہیں لیکن مجھے تنخواہ دار قرار دینے والے کیا خود تنخواہیں نہیں لیتے جب کہ کراچی آپریشن پر خوشیاں منانے والے بتائیں کہ انہوں نے شہر کے لیے کیا کیا ہے۔