اداکاری سکھانے کے اسکول فراڈ ہیں نصیرالدین شاہ

دلیپ کمار، امیتابھ اور کمل ہاسن کبھی اداکاری کے اسکول نہیں گئے اس کے باوجود یہ نامور اداکار بنے، اداکار

دلیپ کمار، امیتابھ اور کمل ہاسن کبھی اداکاری کے اسکول نہیں گئے اس کے باوجود یہ نامور اداکار بنے، اداکار فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے معروف اداکارنصیرالدین شاہ نے کہا ہے کہ اداکاری سکھانے کے تمام اسکول فراڈ ہیں کیونکہ یہاں اداکاری کا کوئی استاد نہیں یہ اپنے ہاں سیکھنے کے لیے آنیوالے بچوں کو بیوقوف بناتے ہیں اور مجھے ان کے بارے میں ایسا کہنے میں کوئی شرم محسوس نہیں ہوتی ۔


یہ بات انھوں نے ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی ، نصیرالدین شاہ جو خود بھی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے سے قبل نیشنل اسکول آف ڈرامہ کے طالبعلم رہے ہیں ان کا کا کہناتھا کہ ایسے اداروں میں داخلہ لیناضروری نہیں کیونکہ جو اداکاری کا جنون رکھتے ہیں اپنے کام سے ہی بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں ۔

انھوں نے دلیپ کمار امیتابھ بچن اور کمل ہاسن کی مثال دیکرکہاکہ یہ کبھی اداکاری کے اسکول نہیں گئے اور نہ ہی اس کی کبھی تربیت حاصل کی اس کے باوجود یہ نامور اداکار بنے۔
Load Next Story