افغانستان میں ڈرون حملہ خودکش جیکٹ پھٹنے سے 36 شدت پسند ہلاک

اوباما انتظامیہ افغانستان سے فوجیوں کی تعداد میں کمی کے منصوبے کو معطل کرے، امریکی سینیٹر

اوباما انتظامیہ افغانستان سے فوجیوں کی تعداد میں کمی کے منصوبے کو معطل کرے، امریکی سینیٹر : فوٹو: فائل

MUZAFFARABAD:
افغانستان میں ڈرون حملے اور خودکش جیکٹ پھٹنے سے 36 شدت پسند ہلاک ہوگئے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق صوبہ غزنی میں ڈورن حملے میں 12طالبان ہلاک ہوگئے۔ ڈرون حملہ ضلع ابین میں طالبان کے ایک خفیہ ٹھکانے پر کیا گیا۔ دریں اثنا افغان صوبے زابل کے علاقہ قلات میں ایک خودکش جیکٹ پھٹنے سے 24شدت پسند ہلاک ہوگئے۔


طالبان کا ایک گروپ قلات میں خودکش جیکٹ لیے بیٹھا تھا کہ اچانک دھماکا ہوگیا جس میں11خودکش حملہ آوروں سمیت 24 شدت پسند ہلاک ہوگئے۔امریکی ر پبلیکن سینیٹر لوندسے گراہم نے اوباما انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ افغانستان سے فوجیوں کی تعداد میںکمی کے منصوبے کو معطل کیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ میں لوگوں کو یہ بتانا چاہتاہوں کہ اگر افغانستان سے ایسے انخلا کیا گیا تو اس کے نقصانات سامنے آئیں گے۔

اوباما کو چاہیے کہ وہ یہ معاملہ آئندہ منتخب ہونے والے صدر پر چھوڑ دیں۔ اگر افغانستان سے فوجیوں کی تعداد میں کمی کی گئی تو یہ دوسرا عراق بن جائے گا۔ علاوہ ازیں افغانستان کے قومی سلامتی کے مشیر حنیف اتمار نے کہا ہے کہ چین نے افغانستان کو دفاعی معاہدے کے تحت فوجی امداد فراہم کردی ہے۔کابل کے فوجی ایئرپورٹ پر پیر کو ہونے والی تقریب میں افغانستان میں چین کے سفیر ژائو جن نے شرکت کی۔ چین کی جانب سے افغانستان کو فراہم کی جانے والی اشیاء میں فوجی گاڑیوں اوردیگر سازوسامان شامل ہے۔
Load Next Story