صدربنا توبا حجاب خواتین کو نوکریوں سے نکال دوں گا ٹرمپ کی ہرزہ سرائی

حجاب والی خواتین کی جگہ رٹائرڈ فوجیوں کو نوکریاں دوں گا، ٹرمپ

مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیزاورتعصب پرستانہ بیان دینے پر امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو ہمہشہ ہی شدید تنقید کا سامنا رہا ہے۔:فوٹو؛ فائل

KARACHI:
ری پبلکن پارٹی کے ممکنہ صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر زہر افشانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ صدر منتخب ہوگئے تو حجاب پہننے والی خواتین کو سرکاری محکموں سے نکال دیں گے۔


ریاست نیوہمپشائر کے شہر مانچسٹر میں ایک ریلی کے دوران ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر وہ صدر منتخب ہوئے تو محکمہ ٹرانسپورٹ، سیکیورٹی، ایڈمنسٹریشن میں کام کے دوران حجاب پہننے والی مسلمان خواتین کو نوکری سے نکال دیں گے، ان خواتین کی جگہ رٹائرڈ فوجیوں کو نوکریاں دیں گے۔

واضح ر ہے کہ مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیزاورتعصب پرستانہ بیان دینے پر امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو ہمہشہ ہی شدید تنقید کا سامنا رہا ہے۔
Load Next Story