شہبازشریف کی پولیس کوچاند رات اورعیدالفطر کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کی ہدایت
مارکیٹوں، بازاروں اور شاپنگ سینٹرزمیں پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے، وزیراعلی
وزیراعلی شہبازشریف کا کہنا ہے کہ صوبائی پولیس چاند رات اورعیدالفطر پر فول پروف سکیورٹی کے انتظامات ہر صورت یقینی بنائے جائیں۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے چاند رات اورعیدالفطرپرفول پروف سکیورٹی کے انتظامات کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس امن عامہ کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کیلئے محنت اورجانفشانی سے فرائض سرانجام دے، چاند رات اورعیدالفطرپرپولیس اورقانون نافذ کرنے والے ادارے پوری طرح چوکس رہیں۔
وزیراعلی نے مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مارکیٹوں، بازاروں اور شاپنگ سینٹرزمیں پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے جب کہ عیدالفطر کے اجتماعات خصوصاً مساجد اور امام بارگاہوں کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی جائے۔
سعودی عرب کے مختلف شہروں میں ہونے والے دھماکوں کے حوالے ان کا کہنا تھا کہ یہ حملے امت مسلمہ پر حملوں کے مترادف ہیں جب کہ مسجد نبوی کے باہر خودکش حملہ سے دشمن کے ناپاک عزائم ظاہرہوگئے ہیں، پاکستان کی عوام کی تمام تر ہمدردیاں سعودی عرب کی حکومت اورعوام کے ساتھ ہیں۔