لاہور سیرپ ہلاکتیں کیس میں گرفتار ملزمان 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

سیرپ تیار کرنے والی کمپنی ریکو کے مالک خالد سلیم نے 30 نومبر تک عبوری ضمانت کروا لی ہے۔

سیرپ کی فروخت میں ملوث تینوں ملزمان سے تفتیش ضروری ہے ، پولیس ۔ فوٹو: اے ایف پی

سیرپ ہلاکتیں کیس میں گرفتار تینوں ملزمان کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تینوں ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ وسیم انجم کی عدالت میں پیش کیا گیا ، جہاں پولیس کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ٹائنو کف سیرپ کے استعمال سے درجن سے زائد افراد دم توڑ گئے۔


پولیس کا موقف تھا کہ سیرپ کی فروخت میں ملوث تینوں ملزمان سے تفتیش ضروری ہے لہذا پولیس نے عدالت سے ریمانڈ کی استدعا کی جس پر ملزمان کو 4 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ان ملزمان میں ڈسٹری بیوٹر عبدالرؤف ، اور میڈیکل اسٹورز کے مالک صدا حسین اور ملک رضوان شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق سیرپ تیار کرنے والی کمپنی ریکو کے مالک خالد سلیم نے 30 نومبر تک عبوری ضمانت منظور کرالی ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story