ایران کی سعودی عرب میں خودکش دھماکوں کی مذمت
دہشت گردوں کو مزید کوئی حد عبور کرنے نہیں دینا چاہیئے، وزیرخارجہ
ایران نے سعودی عرب میں ہونے والے 3 خودکش دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ جواب ظریف نے سعودی عرب میں ہونے والے خودکش حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو مزید کوئی حد عبور کرنے نہیں دینا چاہیئے، جب تک شیعہ اور سنی متحد نہیں ہوجاتے اس وقت تک انہیں نشانہ بنایا جاتا رہے گا اس لئے ہمیں دہشت گردی کے خلاف متحدہ حکمت عملی اپنانا ہوگی۔
دوسری جانب وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام گاشمی نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کی کوئی قومیت یا سرحد نہیں ہوتی اس لئے اس سوچ کے خلاف عالمی اور علاقائی اتحاد قائم کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔
واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں سعودی عرب نے تہران میں سفارتخانے پر حملے کے بعد ایران سے سفارتی تعلقات ختم کردیئے تھے۔