ٹینس پلیئرز کا باتھ روم جانے کے لیے وقفہ نہ ملنے پر کورٹ میں ہی دھرنا

دونوں کھلاڑیوں کے خلاف ڈسپلنری کارروائی متوقع ہے۔

دونوں کھلاڑیوں کے خلاف ڈسپلنری کارروائی متوقع ہے۔ فوٹو : فائل

لاہور:
ومبلڈن مینز ڈبلز میں اسپینش جوڑی مارسیل گرینولرز اور پابلو کیویس نے باتھ روم جانے کیلیے وقفہ نہ ملنے پر کورٹ میں ہی دھرنا دے دیا، جس پر دونوں کو جرمانے کا سامنا ہے، اس مقابلے میں انھیں برطانیہ کے جونی مرے اور کینیڈا کے عادل شمس الدین کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔


گرینولر کو پہلے ایک وارننگ ملی جب انھوں نے امپائر کی جانب سے باتھ روم بریک نہ ملنے پر کورٹ میں ہی رفع حاجت کی دھمکی دی، دوسری مرتبہ انھیں وارننگ کے ساتھ پوائنٹ پنالٹی ہوئی جب گیند کورٹ سے باہر پھینکی،آخر میں دونوں نے کورٹ پر 10 منٹ کا دھرنا دے دیا، ان کے خلاف ڈسپلنری کارروائی متوقع ہے۔
Load Next Story