ملالہ ٹائمز میگزین کی 2012 کی شخصیات کی فہرست میں تیسرے نمبر پر

ملالہ نے امریکی صدراوباما اور وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن سمیت کئی عالمی رہنماؤں کو بھی اس فہرست میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

ٹائمز میگزین کے لئے جاری ووٹنگ میں اب تک 41941 افرادنے ملالہ کےحق میں ووٹ دیا جبکہ 16069افراد نے ان کی مخالفت میں ووٹ ڈالا۔ فوٹو: فائل

ملالہ یوسف زئی امریکی جریدے ٹائمز میگزین کی 2012 کی شخصیات کی فہرست میں تیسرے نمبر پر جبکہ مصر کے صدر محمد مرسی پہلے اور شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ ین دوسرے نمبر پر ہیں۔

ٹائمز میگزین کے لئے جاری ووٹنگ میں اب تک 41941 افرادنے ملالہ کےحق میں ووٹ دیا جبکہ 16069 افراد نے ان کی مخالفت میں ووٹ ڈالا۔ ملالہ نے امریکی صدرباراک اوباما اور وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن سمیت کئی عالمی رہنماؤں کو بھی اس فہرست میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ باراک اوباما کے حق میں 25519 لوگوں نے ووٹ دیا اور ہلیری کلنٹن کے لئے 15202 ووٹ آئے۔


اس سے قبل ایک امریکی میگزین کی جانب سے رواں سال کے 100 اعلیٰ مفکرین کی فہرست میں بھی ملالہ چھٹے نمبر پر ہیں۔ اس فہرست میں بھی وہ صدر اوباما سے ایک نمبر آگے ہیں جو ساتویں نمبر پر ہیں۔

 

Recommended Stories

Load Next Story