2 برس میں31 ریلوے اسٹیشنوں کو اپ گریڈ کرنے کا منصوبہ

کچھ ریلوے اسٹیشنز کی آرکیٹیکچرل اور اسٹرکچرل ڈرائنگ کو حتمی شکل دی جا رہی ہے, ذرائع

کراچی کینٹ، کراچی سٹی، حیدرآباد، سکھر، کوئٹہ، رائیونڈ، نارووال و دیگر اسٹیشن بھی شامل فوٹو: گیٹی امیجز/فائل

HARIPUR:
پاکستان ریلویز نے آئندہ 2 برسوں میں31 ریلوے اسٹیشنوںکو اپ گریڈ کرنے کا منصوبہ تیارکیا ہے جن میں سے8 ریلوے اسٹیشن2010 کے سیلاب میں بری طرح متاثر ہوئے تھے جبکہ ساری دنیا سے تبلیغی مرکزکیلیے بڑی تعداد میں آنے والے لوگوں کی آمد کی وجہ سے اس کی اہمیت کو مدنظررکھتے ہوئے رائیونڈ اسٹیشن کو بھی اپ گریڈکرنے کیلیے منتخب کیا گیا ہے۔

ریلویز ذرائع نے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ پاکستان ریلویز نے مالی سال2016-17 اور 2017-18 کے دوران پاکستان کے بڑے31 ریلویز اسٹیشنوں کو جدید تقاضوں کے مطابق اپ گریڈکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


ذرائع کے مطابق اہم ریلویزاسٹیشنوں میں کراچی کینٹ، کراچی سٹی، حیدرآباد، سکھر، کوئٹہ، بہاولپور، رائیونڈ، لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، پشاور، اوکاڑہ، ساہیوال، نارووال، حسن ابدال، ننکانہ صاحب، میرپور خاص، کھوکھراپار، سبی کوئٹہ سمیت دیگر شامل ہیں، ان ریلوے اسٹیشنوں میں سے کچھ اسٹیشنوں کی آرکیٹیکچرل اور اسٹرکچرل ڈرائنگ کو حتمی شکل دی جا رہی ہے.

ذرائع کے مطابق نارووال، حسن ابدال اور ننکانہ صاحب کے ریلوے اسٹیشنوں کو بھی اپ گریڈ کرنے کا منصوبہ شامل کیا گیا تاکہ سکھ یاتریوں کو بہتر سہولتیں فراہم کی جائیں اور بین الاقوامی سیاحت کو فروغ دیا جائے۔
Load Next Story