رحمان ملک نے طالبان ترجمان احسان اللہ احسان کے سرکی قیمت 20 کروڑروپے مقررکردی
میں طالبان کے لیڈروں کو خبردار کرتا ہوں کہ ہتھیار ڈال دیں، رحمان ملک
وزیر داخلہ رحمان ملک نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان احسان اللہ احسان سے متعلق معلومات فراہم کرنے والے کے لئے 20 کروڑ روپے کے انعام کا اعلان کیا ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ حکومت ان تنظیموں پر سے پابندی ہٹانے کے لئے تیار ہے جو دہشتگردی کی کارروائیاں چھوڑ چکی ہیں۔ انہوں نے تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ حکیم اللہ محسود، ولی الرحمان، پنجابی طالبان کے سربراہ مولانا عصمت اللہ معاویہ اور ملا نظیر کو ایک بار پھر ہتھیار ڈالنے کی دعوت دی۔
رحمان ملک نے کہا کہ مجھے پتہ ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کو ہتھیار کہاں سے ملتے ہیں اور میں طالبان کے لیڈروں کو خبردار کرتا ہوں کہ ہتھیار ڈال دیں اس سے قبل کے ہمارے بہادر سیکیورٹی فورسز کے جوان تمہیں پکڑ لیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ملالہ یوسف زئی کی عیادت کے موقع پر وزیر داخلہ رحمان ملک نے طالبان کے ترجمان احسان اللہ احسان کے سر کی قیمت 10 کروڑ روپے مقرر کی تھی۔