نوجوانوں کو ہدف بنانے والے انتہا پسندوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے شاہ سلمان

ملک کے نوجوانوں کو انتہاپسندی اور مذموم کارروائیوں کی جانب راغب کیا جارہا ہے، خادم الحرمین الشریفین

دو روز قبل مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے قریب 18 سالہ سعودی نوجوان نے خود کو بارودی مواد سے اڑالیا تھا ۔فوٹو: فائل

FAISALABAD:
سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نےنوجوانوں کو ہدف بنانے والے مذہبی انتہا پسندوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

عید الفطر کے موقع پر سرکاری میڈیا سے نشر کے گئے خطاب کے دوران خادم الحرمین الشریفین نے کہا کہ اس وقت اسلامی دنیا کو درپیش سب سے بڑا چیلنج اپنی حقیقی اور مستقبل کی دولت یعنی نوجوانوں کو محفوظ بنانا ہے جنھیں انتہاپسندی اور مذموم کارروائیوں کی جانب راغب کیا جارہا ہے اور وہ غیر فطری کرداروں اور سرگرمیوں کا شکار ہورہے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں : سعودی عرب میں خودکش حملہ کرنے والا بھارتی نکلا

 


شاہ سلمان نے کہا کہ ان لوگوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا جو لوگ ہمارے نوجوانوں کے ذہنوں ،خیالات اور روّیوں کو ہدف بنا رہے ہیں۔


اس خبر کو بھی پڑھیں ؛ سعودی عرب میں مدینہ منورہ اور قطیف میں خودکش حملے، 4 سیکیورٹی اہلکار شہید


 

واضح رہے کہ دو روز قبل مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے قریب 18 سالہ سعودی نوجوان نے خود کو بارودی مواد سے اڑالیا تھا۔
Load Next Story