بھارتی گلوکار میکا سنگھ کیخلاف خاتون کو ہراساں کرنے اور دھوکہ دہی کا مقدمہ درج
گلوکار میکا سنگھ نے گھر بلا کر جنسی طور پر ہراساں کیا اور تشدد کا نشانہ بنایا،خاتون کا الزام
اپنی آواز کے ساتھ ساتھ تنازعات کی وجہ سے مشہور بھارتی گلوکار میکا سنگھ کے خلاف خاتون کو ہراساں کرنے اور دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کی ایک فیشن ڈیزائنر نے الزام عائد کیا ہے کہ گلوکار میگا سنگھ نے ماڈلنگ اور اداکاری میں موقع دلوانے کا وعدہ کیا تھا لیکن متعدد بار یاد دہانی کروانے پر گھر بلا کر جنسی طور پر ہراساں کیا اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا جس پر پولیس نے میکا سنگھ کے خلاف خاتون کو ہراساں کرنے اور دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ دوسری جانب گلوکار میکا سنگھ نے خاتون کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے بلیک میل کرنے کا مقدمہ درج کروا دیا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں:بھارتی گلوکار میکا سنگھ نے میوزک کنسرٹ کے دوران مداح ڈاکٹر کو تھپڑ جڑدیا
واضح رہے کہ بالی ووڈ گلوکار میکا سنگھ نے گزشتہ دنوں میوزک ایک کنسرٹ میں پرفارمنس کے دوران ایک ڈاکٹر کو اسٹیج پر بلا کر تھپڑ رسید کردیا تھا جس پر اھہیں قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔