اسلام نفرت کا نہیں محبت کا درس دیتا ہے عامر خان
مذہب کے نام سے دہشت گردی پھیلانے کی کوشش کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دینی چاہیے، بھارتی اداکار
بھارتی سپر اسٹار عامر خان کا کہنا ہے کہ اسلام نفرت کا نہیں محبت کا درس دیتا ہے جب کہ مذہب کو دہشت گردی سے جوڑنا غیر مناسب ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلا دیش حملے میں دہشت گردوں کے مذہبی اسکالر ذاکر نائیک سے متاثر ہونے کی خبر پر اپنے رد عمل میں عامر خان کا کہنا تھا کہ ہمارا مذہب نفرت کا نہیں بلکہ محبت کا درس دیتا ہے اور مذہب کو دشت گردی سے نہیں جوڑنا چاہیے کیونکہ یہ غیر مناسب رویہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی بھی مذہب کے نام سے دہشت گردی پھیلانے کی کوشش کرے تو اس غیر جانبدارنہ تحقیقات کرکے قرار واقعی سزا دینی چاہیے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: ڈھاکا ریسٹورنٹ حملہ: 2 حملہ آور ڈاکٹر ذاکر نائک سے متاثر تھے، بھارتی میڈیا
واضح رہے کہ بنگلادیش میڈیا کی جانب سے رپورٹ جاری کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ڈھاکا میں ریسٹورینٹ پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں میں سے ان کے دو ساتھی ذاکر نائیک سے متاثر تھے جس کے بعد بھارت میں مذہبی اسکالر کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: ڈھاکا ریسٹورینٹ حملہ؛ بنگالی میڈیا کی رپورٹ پر بھارت میں ذاکر نائیک کے خلاف تحقیقات کا آغاز