یورو کپ پرتگال نے ویلز کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی
یورو 2016 کا دوسرا سیمی فائنل 7 جولائی کو میزبان فرانس اور جرمنی کی ٹیموں کے درمیان مارسے میں کھیلا جائے گا۔
یورو کپ 2016 کے پہلے سیمی فائنل میں پرتگال نے ویلز کو 0-2 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔
یورو کپ کا پہلا سیمی فائنل فرانس کے شہر لیون میں کھیلا گیا جس میں پرتگال کا مقابلہ پہلی بار کسی بڑے ایونٹ تک رسائی حاصل کرنے والی ویلز کی ٹیم سے تھا۔ میچ کے آغاز میں دونوں ٹیموں نے اپنے اپنے حریف کو کوئی گول کرنے کا موقع نہیں دیا، پرتگال کے اسٹار کھلاڑی رونالڈو کو 2 مواقع ملے جنہیں انہوں نے مس کردیا جب کہ ویلز کے کھلاڑیوں نے بھی پرتگال کے گول پر حملے کیے تاہم وہ بھی گول کرنے میں ناکام رہے۔
میچ کے 50 ویں منٹ میں رونالڈو نے ہیڈر سے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جس کے کچھ دیر بعد ہی نانی نے دوسرا گول کرکے اپنی ٹیم کی پوزیشن کومزید مضبوط بنادیا اورمیچ کے اختتام تک ویلز یہ برتری ختم کرنے میں ناکام رہا۔ یہ پہلا موقع تھا کہ ویلز کی ٹیم کسی بھی بڑے ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔دوسری جانب کرسٹینا رونالڈو یورو 2016 کا پہلا سیمی فائنل کھیل کر یورو کپ کے 3 سیمی فائنل کھیلنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
یورو 2016 کا دوسرا سیمی فائنل 7 جولائی کو میزبان فرانس اور جرمنی کی ٹیموں کے درمیان مارسے میں کھیلا جائے گا جس کی فاتح ٹیم کا مقابلہ 10 جولائی کو فائنل میں پرتگال سے ہوگا۔