عامر خان چھوٹے بیٹے آزاد کی تربیت پر فکرمند
بچپن میں عید سے زیادہ خوشی عیدی ملنے کی ہوتی تھی تاہم اب مجھےعیدی دینا پڑتی ہے،عامر خان
عامر خان کا شمار بلاشبہ بھارت کے وراسٹائل اور سب سے زیادہ کمائی کرنے والے اداکاروں میں ہوتا ہے تاہم اپنے بچوں کی تربیت کے حوالے سے وہ کافی سخت نظر آتے ہیں اس لیئے انہوں نے اپنے چھوٹے بیٹے آزاد خان کو صرف 2 روپے عیدی دی تاکہ وہ کہیں بگڑ نہ جائے۔
عید کے موقع پر بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے عامر خان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے چھوٹے بیٹے آزاد راؤ خان کو زیادہ عیدی نہیں دیتے اور انہوں نے اس عید پر اسے 2 روپے عیدی دی ہے کیونکہ وہ اسے بگاڑنا نہیں چاہتے۔
اس خبرکو بھی پڑھیں:عامر خان نے اپنی صاحبزادی پر شرائط عائد کردیں
عامر خان کا کہنا تھا کہ وہ عید کا دن اپنے گھر والوں کے ساتھ گزارنا پسند کرتے ہیں جب وہ چھوٹے تھے تو انہیں عید سے زیادہ خوشی عیدی ملنے کی ہوتی تھی تاہم اب وہ بڑے ہوگئے ہیں اوراس لیئے انہیں عیدی دینا پڑتی ہے۔
اس خبرکو بھی پڑھیں:اسلام نفرت کا نہیں محبت کا درس دیتا ہے، عامر خان
واضح رہے کہ عامر خان ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم''دنگل'' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو رواں سال دسمبر میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔