امریکا میں سیاہ فام شہریوں کے قتل کے خلاف مظاہرے میں فائرنگ سے 5 پولیس اہلکار ہلاک
مظاہرے میں فائرنگ کرنے والا ایک شخص گرفتار کرلیا گیا ہے، غیر ملکی خبر ایجنسی
امریکا میں پولیس کے ہاتھوں دو سیاہ فام افراد کی ہلاکت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے دوران فائرنگ سے 5 پولیس اہلکار ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا کے شہر ڈیلاس میں بڑی تعداد میں سیاہ فام لوگوں نے پولیس کے ہاتھوں 2 افراد کے قتل پر احتجاجی ریلی نکالی۔ پولیس نے ریلی کو روکنے کی کوشش کی تو نامعلوم سمت سے فائرنگ شروع ہوگئی، جس سے 3 اہلکار موقع پر ہی ہلاک جب کہ کم از کم 10 زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر اسپتال روانہ کیا گیا۔ جہاں 2 مزید زخمی بھی دم توڑ گئے۔
ڈیلاس پولیس کے سربراہ ڈیوڈ براون کا کہنا ہے کہ مظاہرے میں فائرنگ کرنے والا ایک شخص گرفتار کرلیا گیا ہے، گرفتار شخس احتجاج کے دوران دھماکا کرنا چاہتا تھا تاہم وہ کامیاب نہیں ہوا۔
گزشتہ 2 روز کے دوران امریکی ریاست ٹیکساس میں پولیس کے ہاتھوں دو سیاہ فام شہری ہلاک ہوگئے تھے، ہلاک ہونے والے ایک شہری کی وڈیو ملک بھر میں وائرل ہوچکی ہے۔ اس وڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد ملک کے کئی علاقوں میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔
دوسری جانب سیاہ فام شہریوں کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکتوں پر امریکی صدر باراک اوباما نے کہا کہ ہم اس طرح کے بہت سے سانحات دیکھتے آئے ہیں۔ قانون نافذ کرنے والوں اداروں کے اہلکار اپنے اندر موجود نسلی امتیاز رکھنے والوں کو ہٹا دیں۔