کراچی میں پولیس کی نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائیاں 22 غیر ملکی گرفتار

گرفتار افراد میں بنگالی، برمی اورافغان شہری شامل ہیں،ایس پی اورنگی علی آصف

گرفتاریاں نیشنل ایکشن پلان کے تحت عمل میں لائی گئی ہیں، پولیس فوٹو: فائل

پولیس نے اورنگی ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 22 غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی پولیس نے اورنگی ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے غیر قانون طور پر مقیم 22 غیر ملکیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ حراست میں لیے گئے افراد سے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔


ایس پی اورنگی علی آصف کا کہنا ہے کہ غیر ملکیوں کے خلاف کارروائی نیشنل ایکشن پلان کے تحت عمل میں لائی گئی ہے اور گرفتار کئے گئے غیر قانونی تارکین وطن میں بنگالی برمی اورافغان شہری شامل ہیں۔

 
Load Next Story