بھارت میں شوہر نے بیوی کو متاثر کرنے کے لیے ’’سلطان‘‘ کا پورا شو ہی بک کرالیا

ہماچل پردیش کے شنکر مسافر کی بیوی سلمان خان کی مداح ہے، بھارتی میڈیا

سلمان خان کی سلطان نے بھارت میں نمائش کے 2 روز کے اندر ہی 70 کروڑ روپے کا بزنس کرلیا ہے۔ فوٹو:فائل

KARACHI:
بھارت میں بیوی کو متاثر کرنے کے لیے ایک شخص نےسلمان خان کی فلم ''سلطان''پورا شو ہی بک کرالیا.

بھارت سمیت دنیا بھر میں سلمان خان کے مداح ان کی فلم سلطان کی ریلیز کا بڑی شدت سے منتظر تھے، فلم نے حسب توقع ریلیز ہونے کے ساتھ ہی کھڑکی توڑ بزنس شروع کردیا ہے اور لوگ ان کی فلم دیکھنے سینما گھروں میں امڈ رہے ہیں، ایسے میں ریاست ہماچل پردیش کے شہر ہمیر پور کے رہائشی شنکر مسافر نے اپنی بیوی کے لئے فلم کا پورا شو ہی بک کرالیا۔


بھارتی میڈیا کے مطابق شنکر کی بیوی گیت انجلی سلمان خان کی بہت بڑی مداح ہے، اس لئے شنکر نے بیوی کو خوش کرنے کے لیے علاقے کے ایک سینما گھر میں سلطان کے شو ہی تمام ٹکٹیں ایک روز قبل ہی بک کرالیں۔

واضح رہے کہ سلمان خان کی سلطان نے بھارت میں نمائش کے 2 روز کے اندر ہی 70 کروڑ روپے کا بزنس کرلیا ہے۔
Load Next Story