دہشت گردی کے خلاف ملک کے دوسرے حصوں میں مربوط کارروائیاں انتہائی کامیاب رہیں مشیرخارجہ

آپریشن ضرب عضب کے ثمرات پاکستان کے عوام تک پہنچنا شروع ہوگئے ہیں، سرتاج عزیز

عالمی برادری کے اتحاد سے ہی دہشت گردی کو شکست دی جاسکتی ہے سرتاج عزیز - فوٹو؛ فائل

مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کے اتحاد سے دہشت گردی کو شکست دی جاسکتی ہے جب کہ دہشت گردی کے خلاف ملک کے دوسرے حصوں میں مربوط کارروائیاں انتہائی کامیاب رہیں۔

سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق اسلام آباد میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا کہ وارسا میں اگلا نیٹو سربراہ اجلاس دہشت گردی کی لہر اور تنازعات کے تسلسل کے طویل پس منظر میں ہورہا ہے جب کہ پاکستان عالمی برادری کی طرف سے ہماری خدمات کے اعتراف کو سراہتا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ سعودی عرب میں مدینہ منورہ اور قطیف میں خودکش حملے، 4 سیکیورٹی اہلکار شہید


سرتاج عزیز کہا کہ گزشتہ ہفتے ترکی، عراق، افغانستان، بنگلادیش اور سعودی عرب میں حملے ہوئے جب کہ دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے عالمی برادری کو متحد ہونا پڑے گا کیوں کہ عالمی برادری کے اتحاد سے ہی دہشت گردی کو شکست دی جاسکتی ہے ۔

اس خبر کو بھی پڑھیں ؛ بنگلا دیش میں ریسٹورنٹ پر حملے میں 20 غیر ملکی ہلاک، 6 حملہ آور بھی مارے گئے

مشیر خارجہ نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب اور دہشت گردی کے خلاف ملک کے دوسرے حصوں میں مربوط کارروائیاں انتہائی کامیاب رہی ہیں اور ان کارروائیوں کے نتیجے میں کامیابی کے ثمرات پاکستان کے عوام تک پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

 
Load Next Story