آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا لائن آف کنٹرول کا دورہ جوانوں سے عید ملے
لائن آف کنٹرول پرتعینات فوجی دستوں کی آپریشنل تیاریاں اور عزم قابل تعریف ہے، آرمی چیف
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جوانوں کو عید کی مبارک باد دی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا جہاں کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ملک ظفر اقبال نے ان کا استقبال کیا جب کہ پاک فوج کے سربراہ نے کیل اور باغ سیکٹرز میں اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں کو عید کی مبارکباد دی اور ان کے ساتھ کچھ وقت گزارا۔
یہ خبر بھی پڑھیں؛ امید کرتے ہیں افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دی جائے گی، سربراہ پاک فوج
ترجمان پاک فوج کے مطابق جنرل راحیل شریف نے مادر وطن کے دفاع کے لیے پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ لائن آف کنٹرول پرتعینات فوجی دستوں کی آپریشنل تیاریاں اور عزم قابل تعریف ہے۔