پاک ایران تجارت بڑھانے کیلیے ٹیرف کم کیے جائیں طارق سعید
نان ٹیرف بیریئر ختم، علاقائی کرنسی کا اجرا، مشترکہ چیمبرز قائم، معلومات کا تبادلہ کیا جائے۔
پاک ایران بزنس کونسل کے چیئرمین طارق سعیدنے کہا کہ پاکستان اور ایران کے مابین مضبوط معاشی اور سیاسی روابط کو استوار کرنے کیلیے مزید اقدامات کیے جائیں۔
پاک ایران گیس پائپ لائن جیسے میگا منصوبے سے سرمایہ کاری کے راہ ہموارکی جاسکتی ہے۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ شب کراچی میں تعینات کیے گئے ایرانی قونصل جنرل عباس علی عبدالہائی کے اعزاز میں دیے گئے الوداعی عشائیے کے موقع پرکہی، اس موقع پر ایران کے کمرشل قونصلیٹ سلطان شاہی، ویزا قونصلر مہادی، پبلک ریلشین آفیسر عابدی، نائب صدر ایف پی سی سی آئی اقبال داودپا ک والا، خرم سعید، ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ، زکریاعثمان، مظہر اے ناصر، داود عثمان جھکورا، وحید شاہ، شوکت احمد اور دیگر بھی موجود تھے۔
طارق سعید نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے مابین تجارت کو فروغ دینے کے لیے قریبی تعلقات استوارکرنا ہوں گے جس کیلیے تجارت، سرمایہ کاری کے مواقع کی فراہمی، ڈیوٹی ٹیرف میں کمی،نان ٹیرف بیریئر کا خاتمہ، علاقائی کرنسی کا اجرا، مشترکہ چیمبرز کا قیام اور پاک ایران مارکیٹ تک رسائی، سرمایہ کاری کیلیے آپس میں مارکیٹ کی آگہی فراہمی کو ممکن بنایا جائے۔