اسٹیج فنکاروں کے بیٹے بھی میدان میں آگئے جلد پرفارم کریں گے

سکندر صنم(مرحوم)، شکیل صدیقی اور رؤف لالہ کے بچے جلد کراچی میں ہونے والے اسٹیج ڈرامے میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

سکندر صنم (مرحوم) کا تحریر کردہ ڈرامہ نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ پیش کیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

کراچی اسٹیج کے مشہور فنکاروں کی اولاد بھی اب اسٹیج ڈراموں میں کام کرکے ایک نئی روایات کا آغاز کریں گی۔

اسٹیج سے وابستہ اداکار سکندر صنم(مرحوم) کے صاحبزادے سمیر،شکیل صدیقی کا بیٹا شرجیل اور رئوف لالہ کا امان اﷲجلد کراچی میں ہونے والے اسٹیج ڈرامے میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ،اس ڈرامے کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں،رئوف لالہ نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہماری دوسری نسل اب تھیٹر پر نظر آئی گی ہمارے بچوں میں بھی ادکاری کا جذبہ موجود ہے ،کیونکہ انھوں نے ہمیں ایک طویل عرصہ سے تھیٹر پر کام کرتے ہوئے دیکھا ہے،جس کی وجہ سے ان کو بھی یہ شوق پیدا ہوا۔


ہماری خواہش ہے کہ وہ بھی اس میدان میں آکر اپنے جوہر دکھائیں ہم سب نے فیصلہ کیا ہے ہم اپنے بچوں کو ایک ساتھ کسی ڈرامے مین متعارف کرائیں گے، اس ڈرامے کو سکندر صنم (مرحوم) نے ڈرامہ عیدی چپھا کے رکھنا کے نام سے لکھا تھا،اب اسے نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ نئے نام سے پیش کیا جائے گا جس کی رہرسل پندرہ روز تک کی جائے گی تاکہ تینوں نئے بچے بہترین تیاری کے ساتھ عوام کے سامنے آئیں۔

آرٹس کونسل کے تھیٹر آڈیٹوریم میں ہونے والا یہ ڈرامہ پندرہ روز تک جاری رہے گاان بچوں کے ہمراہ میں،شکیل صدیقی، اور اسٹیج کے دیگر سینئر فنکار بھی کام کریں گے جو ان کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے، شکیل سدیقی نے کہا ہمارے بچوں میں بہترین صلاحیتیں موجود ہیں ہم اس ڈرامے کے توسط سے ان کی صلاحیتوں کو بھی آزمانا چاہتے ہیں، رئوف لالہ نے کہا اس ڈرامے سے ہونے والی آمدنی سکندر صنم کے اہل خانہ کو دی جائے گی۔
Load Next Story