پاکستان اور بنگلہ دیش میں مشترکہ ٹیلی ویژن پروڈکشن کا فیصلہ

ٹیلی ویژن کے ادکار اور پروڈیوسر حسن سومرو نے دونوں ممالک کے درمیان پہلی پروڈکشن کی تیاریاں مکمل کرلیں.

طویل عرصہ بعد ادکار ندیم اور شبنم پاکستان کی پروڈکشن میں ایک ساتھ کام کریں گے۔ فوٹو: فائل

پاکستان اور بھارت کے درمیان مشترکہ فلم سازی کے بعد پاکستان اور بنگلہ دیش نے مشترکہ طور پر ٹی وی پروڈکشن میں ساتھ کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


اس سلسلے میں ٹیلی ویژن کے ادکار اور پروڈیوسر حسن سومرو نے دونوں ممالک کے درمیان پہلی پروڈکشن کی تیاریاں مکمل کرلیں جس کا آغاز جلد کردیا جائے گا،حسن سومرو نے ادکارہ شبنم کے دورہ پاکستان کے موقع پر ڈرامہ پروڈکشن میں کام کرنے کے لیے بات چیت کی تھی جسے شبنم نے سراہا اور انھیں ڈرامہ سیریل میں کام کرنے کا گرین سگنل دیا جس کے بعد انھوں نے پاکستان کے ممتاز فلم اسٹار ندیم سے بھی بات چیت ندیم نے بھی اسے مثبت سوچ قرار دیتے ہوئے اسے ایک اچھی کوشش قرار دیتے ہوئے کام کرنے کی حامی بھر لی۔

ایک طویل عرصہ بعد ادکار ندیم اور شبنم پاکستان کی پروڈکشن میں ایک ساتھ کام کریں گے اس سیریل کی ریکارڈنگ پاکستان اور بنگلہ دیش میں کی جائے گی جب کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے نامور فنکار اس سیریل میں کردار ادا کریں گے، حسن سومرو کا کہنا ہے کہ وہ سیریل کو بنگلہ زبان میں ڈب کرائیں گے تاکہ اسے بنگلہ دیش ٹی وی پر بھی ٹیلی کاسٹ کیا جا سکے، ایک اور پاکستانی نجی چینلز کی پروڈیوسر مومونہ درید نے بھی بنگلہ دیش جاکر اپنی ٹی وی سیریل کی ریکارڈنگ کی ہے جب کہ متعدد پاکستانی پروڈیوسر ڈائریکٹر بنگلہ دیش اور پاکستان کے ساتھ مل کر پروڈکشن کرنے کے خواہش مند ہیں ۔
Load Next Story