پاکستان اچھے اور برے دہشت گردوں میں فرق کرتا ہے افغان صدر کا الزام
پاکستان کی جانب سے دہشت گردوں میں برتا جانے والا سلوک خطرناک ہے، اشرف غنی
افغان صدر اشرف غنی نے ایک بار پھر افغانستان میں قیام امن کی کوششوں میں ناکامی کا الزام پاکستان پر ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان عملاً اچھے اور برے دہشت گردوں میں فرق کرتا ہے۔
پولینڈ کے شہر وارسا میں ہونے والی نیٹو سربراہی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے افغان صدر اشرف غنی نے کہا کہ پاکستان ''عملاً'' اچھے اور برے دہشت گردوں میں فرق کرتا ہے اور اس طرح اچھے برے دہشت گردوں کے مابین پاکستان کی جانب سے برتا جانے والا عملی امتیاز بہت خطرناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوائے پاکستان کے پڑوسیوں کے ساتھ ہماری قیامِ امن کی کوششوں کے ثمرات ملنا شروع ہوگئے ہیں۔