پریکٹس میچز میں پُراعتماد بیٹنگ پر ہیڈ کوچ آرتھرکا چہرہ خوشی سے کھل اٹھا

بیٹنگ آرڈر تو خاصی حد تک مستحکم لیکن بولنگ میں کچھ فیصلے کرنا باقی ہیں، ہیڈ کوچ مکی آرتھر

بیٹنگ آرڈر تو خاصی حد تک مستحکم لیکن بولنگ میں کچھ فیصلے کرنا باقی ہیں، ہیڈ کوچ مکی آرتھر۔ فوٹو: فائل

CHARSADDA:
پریکٹس میچز میں پاکستان ٹیم کی پُراعتماد بیٹنگ پر ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا چہرہ خوشی سے کھل اٹھا۔

ایک انٹرویو میں انھوں نے کہاکہ اظہر علی نے ٹیسٹ سیریز سے قبل 2 سنچریوں سے فارم حاصل کرلی، یونس خان اور مصباح الحق کو بھی کریز پر اچھا وقت گزارنے کا موقع ملا، اسد شفیق بھی ردھم میں نظر آرہے ہیں، یہی اعتماد لے کر لارڈز کے میدان میں اتریںگے۔ انھوں نے کہا کہ بیٹنگ آرڈر تو خاصی حد تک مستحکم لیکن بولنگ میں کچھ فیصلے کرنا باقی ہیں، دوسرے وارم اپ میچ میں محمد عامر اور یاسر شاہ کو آرام دینے کا مقصد یہ تھا کہ پلیئنگ الیون میں دونوں کی جگہ تو پکی ہے، ان کے بغیر دیگر بولرز کس حد تک بوجھ اٹھانے میں کامیاب ہوتے ہیں، اسی کی بنیاد پر حتمی فیصلہ ہوگا۔


ایک سوال پر آرتھر نے کہا کہ محمد عامرکے حوالے سے تماشائیوں کے رد عمل اور شور شرابے کو روکنا تو ہمارے بس میں نہیں لیکن ان کو ذہنی طور پر تیار کرلیا ہے، پیسر کو بتایا کہ میدان کے باہر کیا ہورہا ہے اس کی فکر کرنے کے بجائے صرف اپنی کارکردگی پر توجہ مرکوز رکھیں، وہ اور یاسر شاہ مل کر ٹیم کی فتوحات میں کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں۔

 
Load Next Story