ٹیسٹ الیون میں دھونی کی موجودگی پر ہی سوال اٹھ گیا

ٹنڈولکر مستقبل کے حوالے سے غیر یقینی ختم کرتے ہوئے سلیکٹرز سے بات کریں، کپیل

ٹنڈولکر مستقبل کے حوالے سے غیر یقینی ختم کرتے ہوئے سلیکٹرز سے بات کریں، کپیل فوٹو : اے ایف پی

سابق بھارتی کپتان کپیل دیو نے ٹیسٹ الیون میں مہندرا سنگھ دھونی کی موجودگی پر ہی سوال اٹھادیا۔


ممبئی ٹیسٹ میں ناکامی کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ ہم نے کبھی اپنی ہوم کنڈیشنز پر حریف سائیڈ کو خود پر حاوی ہونے کا موقع فراہم نہیں کیا مگر جو کچھ ممبئی میں ہوا اس نے سنجیدہ نوعیت کے سوالات کھڑے کردیے ہیں، سب جانتے ہیں کہ گذشتہ 8، 10 ٹیسٹ میچز میں دھونی نے اچھا پرفارم نہیں کیا جس سے ٹیم میں خود ان کی جگہ بنتی دکھائی نہیں دے رہی۔ کپیل دیو نے سچن ٹنڈولکر کو بھی اپنے مستقبل کے حوالے سے غیریقینی ختم کرنے کو کہا۔

انھوں نے کہا کہ ٹنڈولکر ایک ہیرو ہیں مگر خراب پرفارمنس کی وجہ سے ان پر انگلیوں کا اٹھنا اچھا نہیں ہے، مسئلہ یہ ہے کہ وہ اپنے مستقبل کے بارے میں کھل کر کچھ نہیں کہتے اور سلیکٹرز بھی منہ بند کیے ہوئے ہیں، اول تو ٹنڈولکر کو خود اپنے مستقبل کے حوالے سے سلیکٹرز سے بات کرنی چاہیے اور اگر وہ نہیں کرتے تو سلیکٹرز خود ان سے بات کریں تاکہ اس سلسلے میں صورتحال واضح ہوجائے۔
Load Next Story