عبدالستار ایدھی کے سوئم میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت عوام کی بڑی تعداد میں شرکت

عبدالستار ایدھی کا سوئم میمن مسجد میں ہو رہا ہے جب کہ خواتین کیلئے میٹھادر میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔

میمن مسجد میں سوئم کے موقع پر شہریوں نے عبدالستار ایدھی کی مغفرت کے لئے دعائیں بھی کیں۔ فوٹو: آن لائن

FAISALABAD:
فخر پاکستان عبدالستار ایدھی کے سوئم میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عبدالستار ایدھی کی روح کو ایصال ثواب پیش کرنے کے لئے کراچی کی میمن مسجد میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں سیاسی رہنماؤں اور سماجی شخصیات سمیت عوام کی بڑی تعداد بھی شریک ہے۔ عبدالستار ایدھی کے سوئم کے موقع پر سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے تھے اور قرآن خوانی میں شریک ہونے والوں کو جامع تلاشی کے بعد اندر جانے کی اجازت دی گئی۔


عبدالستار ایدھی کے سوئم میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی، مشیر وزیراعلیٰ سندھ وقار مہدی، ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار، رہنما پی ٹی آئی عارف علوی، پی ایس پی کے ڈاکٹر صغیر، وسیم آفتاب اور افتخار عالم سمیت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے اہم رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ دوسری جانب خواتین کے لئے میٹھادر ایدھی سینٹر میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں خواتین کی بڑی تعداد سمیت ایدھی ہوم کی بچیوں نے بھی اپنے مسیحا کی روح کو ایصال ثواب پیش کیا۔

Load Next Story