ایران جوہری پروگرام پریورپی یونین سے دوبارہ مذاکرات کیلیے تیار
مسئلے کے حل کیلیے فوری طور پرمذاکرات کیلیے رضامندی کا اعلان کرتے ہیں، منوچہرمتقی
KARACHI:
ایرانی وزیرخارجہ منوچہرمتقی نے کہا ہے کہ ایران اپنے جوہری پروگرام پر یورپی یونین کے ساتھ دوبارہ مذاکرات شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔
یہ بات انھوں نے ملائشیا میں غیروابستہ ممالک کی تحریک کے اجلاس میںشرکت کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ متقی نے کہا کہ ایران یورپی یونین کے ساتھ اس مسئلے کے حل کے لیے فوری طور پرمذاکرات کے لیے اپنی رضامندی کا اعلان کرتا ہے۔
ایران بغیرکسی شرط کے اپنے جوہری پروگرام پر بات چیت کرنے کو تیارہے جس کے لیے وہ امریکا سے براہ راست بات چیت کرنے پربھی راضی ہے لیکن اس کے لیے امریکا کو اپنا رویہ تبدیل کرنا ہوگا اس سے قبل غیروابستہ ممالک کی تحریک کے اجلاس میں بھی ایران کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اس مسئلے کے حل کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (آئی اے ای اے) کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کا کہا گیا ہے۔