ڈی آئی جی موٹر وے کا اوورلوڈنگ کے باعث ہائی ویز کی تباہی پر اظہار تشویش

اجلاس میں شریک مندوبین کی توجہ ہائی ویز پر اوور لوڈنگ کی وجہ سے شاہراہوں کی تباہی اور حادثات کی طرف دلائی گئی.

ڈی آئی جی موٹر وے ولی اللہ شاہراہوں کی تباہی اور حادثات سے متعلق اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس

ہائی ویز پر اوور لوڈنگ کی روک تھام سے متعلق ڈی آئی جی موٹر و ے پولیس ساؤتھ ڈاکٹر ولی اﷲ کی صدارت میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔


جس میں این ایل سی ، پاکستان اسٹیل ، پورٹ قاسم ، کے پی ٹی اور شیل ، شیورونِ ، باکری ، پی ایس او ، ہیسکول اور ایڈمور کے حکام نے شرکت کی ، اجلاس میں شریک مندوبین کی توجہ ہائی ویز پر اوور لوڈنگ کی وجہ سے شاہراہوں کی تباہی اور حادثات کی طرف دلائی گئی اوور لوڈنگ کی وجہ سے ملک کے روڈز تباہ ہو رہے ہیں جس پر تشویش کا اظہار کیا گیا،اجلاس میں یہ طے کیا گیا کہ جلد ہی ٹرانسپورٹر حضرات کے ساتھ مل کر مزید لائحہ عمل طے کیا جائیگا ۔
Load Next Story